کراچی /اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
“محبان پاکستان فاٶنڈیشن” کے زیر احتمام 16 دسمبر 2022ء کو شہداۓ مشرقی پاکستان کانفرنس کا انعقاد شاہ فیصل چوک اورنگی ٹاؤن میں کیا گیا۔
کانفرنس کی صدارت کے فرائض مجلس محصورین پاکستان اور وائس فار ہیومینیٹی امریکہ کے جناب حامد اسلام خان نے ادا کئے۔
دیگر مقررین میں شہر کے ممتاز سیاسی، سماجی اور صحافی حضرات شامل تھے جن میں جناب نصرت مرزا، فردوس شمیم نقوی، خواجہ سلمان خیر الدین، ممتاز حسین انصاری، محمد نعیم اقبال،
ماسٹر امین اللہ حافظ، فرحان عالم، ڈاکٹر شکیل احمد، نہال ہاشمی ، محمد فیروز خان ، منصور عالم، محمد شاہ جہاں اور صدر محفل حامد اسلام خان شامل تھے۔
طارق اسماعیل اور محمد جاوید قادری نے ہدیہ نعت پیش کی۔
نظام الدین اشہر نے نظامت کے فراٸض بخوبی انجام دئیے۔
136