Martyrdom Day of the Martyr of Democracy, Daughter of the East and Former Prime Minister of Pakistan Ms. Benazir Bhutto 163

پاکستان پیپلز کمیونٹی سعودی عرب کی طرف سے صدارت شہیدِ جمہوریت ، دخترِ مشرق و سابق وزیر اعظم پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 15 ویں یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

پاکستان پیپلز کمیونٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین کی زیرِ صدارت شہیدِ جمہوریت ، دخترِ مشرق و سابق وزیر اعظم پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 15 ویں یومِ شہادت پر جدہ کے مقامی ریسٹورینٹ میں ایک تقریب عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی جموں و کشمیر اورسیز کے چیرمین چوہدری خورشید متیال اور مہمانانِ اعزازی میں اے این پی کے سنیر رہنما نوشیرواں خٹک، پولیٹیکل اسیسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب چوہدری اظہر وڑایچ کے علاوہ مسلم لیگ نون جدہ کے چیرمین میاں رضوان ، ویلفيئر سوسائٹی کے شریف زمان ، مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے سردار اشفاق، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے شمروز خان اور کریسچن کمیونٹی کے جون گلزار شامل تھے جنھوں نے شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کو
منظوم خراج تحسین پیش کیا ۔۔
تقریب کے صدر تصّور چوہدری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کی یہ تقریب نہ صرف اظہار عقیدت ، خراج تحسین اور دعائے مغفرت کے لئے ھے بلکہ تجدید عہد کے لئے بھی ہے۔۔۔
۔ بھٹو خاندان نے اپنے آپ کو پاکستان پر قربان کر کے ملکی تاریخ کے لازوال باب رقم کیے ہیں ۔
تصور چوہدری نے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کے عزم و عہد کا اعادہ کیا۔ اور کہا کہ پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح حالیہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی پر پاکستان کا مقدمہ لڑا اس پر پوری قوم کو ان پرفخر ہے کہ انکی صورت میں ولولہ انگیز قیادت موجود ہے جو اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ھے۔
تصّور چوہدری نے سعودی عرب کی پاکستان دوستی کو سراہا اور کہا کہ مسلم امہ کے لئے اور خاصکر پاکستان کے لیے سعودی عرب کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی خورشيد متیال نے اپنے خطاب میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے وطن واپسی کو ترجیع دی اور آمریت کے سامنے آپنے بابا شہید ذولفقار علی بھٹو کی طرح ڈٹ گئیں جنہوں نے پی پی پی کی بنیاد مسلہُ کشمیر پر رکھی تھی اور یہ انکا ہم کشميریوں پر بہت بڑا احسان ھے جو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
تقریب سے مسلم لیگ ق سعودی عرب کے چیرمین چوہدری اظر وڑایچ ، میاں رضوان ، پی ٹی آٸ کے رہنما شاہين آفریدی ، اے این پی کے نوشیرواں خٹک ، کریسچن کمیونٹی کے جون گلزار، سردار اشفاق، شریف زمان، شمروز خان ، اور دیگر پارٹی قایدین نے اپنے خطاب میں محترمہ بے نظیر بھٹو کو انکی شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
تقریب سے سنیر ناٸب صدر پی پی پی ملک جاوید حسین اور اسد اکرم نے بھی شہید رانی کو خراجِ تحسین پیشں کیا۔
تقریب میں مکہ مکرمہ سے آۓ ھوۓ پیپلز کمیونٹی کے رہنما شعب تارڑ اور قاسم حسین سانڈ نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ھوے کہا کہ ہم مرکزی قیادت کے شانہ بہ شانہ بھٹو ازم کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
اسکے علاوہ پی پی پی جدہ کے صدر اعجاز حسین جنجوہ ، ملک تکاثر عباس ، خلیل عبدالعزیز، فرج علی اور انکے والد اور دیگر پارٹی کارکنان نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کو پاکستان کا بہت بڑا نقصان قرار دیا۔
تلاوت کلام پاک کی سعادت محمد خلیل اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم معروف شاعر آفتاب علی ترابی نے پیش کی۔
نظامت کے فرایض جموں وکشمیر اورسیز کے سنیر ناٸب چیرمین سردار وقاص عنایت نے ادا کیے۔
تقریب کے اختتام پر تصّور چوہدری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں سردار اشفاق نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی مغفرت کی دعا اور وطن عزیز پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشالی اور استحکام کی دعا کروا یی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں