میجر طفیل محمد شہید یوم شہادت 217

میجر طفیل محمد شہید یوم شہادت

سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

میجر طفیل محمد 22 جون 1914 کو انڈین پنجاب کے علاقے ہوشیار پور میں پیدا ہوئے، شہید نے ڈی اے وی کالج جالندھر سے تعلیم حاصل کی، 1941 میں انڈین ملٹری اکیڈمی ڈیرہ دھون سے کمیشن حاصل کیا۔

وہ 1947 میں آزادی کے بعد پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ میں شامل ہوگئے، 1954 میں مشرقی پاکستان میں ایسٹ پاکستان رائفلز میں بطور انسٹرکٹر اہم ذمہ داری سونپی گئی۔

میجر طفیل محمد کو 7 اگست 1958 میں لکشمی پور میں گھسنے والی بھارتی فوج کے خلاف کارروائی کا حکم ملا، انہوں نے دشمن کی چوکی پر جوانمردی سے حملہ کیا، دشمن کی گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے وہ شدید زخمی ہونے کے باوجود آگے بڑھتے رہے۔

انھوں نے دستی بم پھینک کر اپنے جوانوں کو شدید نقصان پہنچانے والی دشمن کی مشین گن کو ناکارہ بنا دیا، مادرِ وطن کا یہ جری بیٹا دشمن کے سامنے چند گز کے فاصلے پر بہادری سے سیسہ پلائی دیوار بنا رہا۔

میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدرسے نوازا گیا، میجر طفیل محمد کو فاتح لکشمی پور بھی کہا جاتا ہے، ان کا مزار بورے والا کے نواحی گاؤں طفیل آباد میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں