free medical camp was organized today Wednesday at Map 172

میپ میڈیکل سینٹر کراچی میں آج بروز بدھ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

کراچی بیورو چیف/ اعجاز احمد طاہر اعوان
میپ میڈیکل سینٹر کراچی میں آج بروز بدھ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
جس میں خصوصی طور پر شوگر ۔ بلڈ پریشر ۔ یورک ایسڈ ۔ کولیسٹرول اور نیوروپیتھی کے ٹیسٹ فری کئے گئے اور اس موقع پر میپ میڈیکل سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی صاحب نے تمام مریضوں کے مفت معائنے کے ساتھ دوائیں بھی مہیا کی گئیں اس موقع پر مریضوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ میپ میڈیکل سینٹر اپنی گنجائش کے مطابق عرصہ دراز سے جہاں اپنے تجربہ کار ڈاکٹرز کی خدمات فراہم کررہا ہے وہی ہر بدھ کے روز اس طرح کا فری میڈیکل کیمپ کے شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کی زبردست خدمات انجام دے رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں