Many of us are "hopeless 278

ہم میں سے کئی لوگ ” امیدوں کے مارے” ہیں۔ نمیرہ محسن

ہم میں سے کئی لوگ ” امیدوں کے مارے” ہیں۔
باخبر رہنا کوئی اتنا ضروری بھی نہیں۔ چلیے کچھ دنوں کو اپنے خبردار ذرائع سے بے خبر ہو لیں۔صرف کچھ دنوں کی چھٹی، خود کو مہمان کریں، اپنے امیدوں ہارے دل کی سنیں۔ منا سا ایک چائے کا وقفہ خود کو بھی دیں۔ یقین مانیے آپ اپنے اندر کے تھکے ، ہارے، خوف زدہ خود کو دیکھ کر رو دیں گے۔ اتنی سختی ! اور وہ بھی خود سے؟
مت بھاگیں اتنا ان فضول کی امنگوں کے پیچھے جو چند دن بعد رحجان بدلنے پر خود کی بھی نہ رہیں گی۔
عادت ڈالیے اپنے دماغ کو شدید حالات میں چھلانگ لگا نے کی، ہاں درست پڑھا آپ نے، وہی ایک لمبی چھلانگ جو ہم بھر کر ترقی کرنا چاہتے ہیں۔کوشش کیجیےایک زقند میں اس حالت سے ذہنی طور پر باہر آنے کی کہ جس نے ہمیں توڑ ڈالا ہو۔ اکثر بات اتنی شدید ہوتی نہیں جو ہم سمجھ بیٹھے ہوتے ہیں۔
زندگی بڑی سیدھی اور حسین ہے۔ سادہ رہیے، محبت کیجیے، میسر رہیے، آسان رہیے۔ آسانیاں آپ کو ڈھونڈ کر آپکے گھر آبیٹھیں گی۔
مسکراتے رہیے۔ پرسکون رہیے اور مجھے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھئے۔
سامع دل
آپکی
نمیرہ محسن
ستمبر 2022

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں