کراچی/بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
اے پی این ایس “APNS” کی صدر ناز آفریں سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے “اے پی این ایس” کے دیگر عہد داران کی طرف سے مشترکہ طور پر میسر ز چینل سیون کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ اسلام آباد کے چیئرمین جواد ہمایوں کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے، اور مرحومہ کی روح کے ایثار ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی دعا بھی کی ہے، اور دعا بھی کی گئی ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں خاص جگہ عنائت فرمائے، اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل بھی عطا فرمائے.