مجلس احباب جدہ.محمد امانت اللہ 367

مجلس احباب جدہ.محمد امانت اللہ

سرگودھا کے دینی گھرانے میں پیدا ہونے والا لڑکا جس سے سبھوں کو یہی امیدیں وابستہ تھیں بڑا ہو کر حافظ بنے گا دوسرے بھائیوں کی طرح ، ماں باپ کی دعائیں ضرور اثر دکھاتی ہیں جب رزق حلال پیٹ میں جاتا ھے اور رگوں میں دوڑتا ھے۔

اس بچے کا نام حافظ مجتبی ھے ، ماشاءاللہ سے انکے بچے بھی حافظ ہیں۔
حافظ مجتبی جدہ شہر میں مقیم ہیں اور مسجد رضوان میں نمازیں ادا فرماتے ہیں۔
ایک دن انکے دوست نے کہا ہمیں اس وقت یقین آئے گا کہ آپ حافظ ہیں جب آپ ہمیں قرآن پاک نہ صرف پڑھائیں بلکہ ترجمہ اور تفسیر بھی بتائیں۔
حافظ مجتبی صاحب سمجھ گئے دوستوں کا اشارہ ھے ہمیں قرآن پاک پڑھائیں اور ہماری اصلاح فرمائیں۔

مسجد رضوان میں درس قرآن کا ایک حلقہ تشکیل پا گیا۔
شروع شروع میں دو تین دوست فجر کی نماز کے بعد قرآن کی تعلیم حاصل کرنے لگے ، کہتے ہیں اگر قول اور فعل میں تضاد نہ ہو تو بات میں اثر ہوتا ھے
قریب سات سال قبل یہ سلسلہ شروع ہوا اور بل آخر 16 مارچ 2023 کو اپنے منطقی انجام پر پہنچ گیا۔

سات سالوں پر محیط اس سفر میں بہت سے دوست اللہ کو پیارے ہو گئے اور بہت سے دوست جدہ سے اپنے ملک روانہ ہو گئے.

کارونا جہاں پوری دنیا کے لیے ایک آزمائش بن کر آیا وہیں ہمارے لیے ایک نعمت بن کر آیا
درس کا سلسلہ مانیٹر صاحب فیصل شیخ کی کاوشوں سے زوم پر شروع
کیا گیا ۔ اس سلسلے میں وہ دوست اور احباب بھی شامل ہو گئے جو جدہ سے چلے گئے تھے۔ زوم کی اس محفل میں پاکستان کے دیگر شہروںسے اور امریکہ سے دوست شامل ہوا کرتے تھے۔

حافظ مجتبی صاحب نے نہ صرف قرآن ناظرہ، تفسیر اور تشریح پڑھائی بلکہ آیتوں کے نزول کے حوالے سے بھی مکمل معلومات سے آگاہی دی۔

حافظ ہر روز مکمل تیاری کے ساتھ وقت پر آتے تھے، نیا سبق پڑھاتے اور ہر طالب علم سے سابقہ سبق ضرور سنتے تھے۔
اگر کسی کو سبق یاد نہ ہو تو اسکی رہنمائی فرماتے رہے ۔
نالائق شاگردوں کی حوصلہ افزائی فرماتے رہے۔
مختلف دعائیں اور تسبیحات بھی شاگردوں کی یاد کروائیں۔

ہفتہ میں ایک دن چھٹی ہوا کرتی تھی رمضان المبارک اور عیدین کی چھٹی ہوا کرتی تھی۔

حافظ صاحب دینی مسائل اور روز مرہ کے معاملات میں مکمل رہنمائی فرمائی۔
عقیدہ کی پختگی پر ہمیشہ زور دیا.

گروپ احباب کے سرپرست اعلی جناب پاشا صاحب ہیں ، جہنوں نے آج کی پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا
آج کی اس تقریب میں حافظ مجتبی صاحب کو تعریفی شیلڈ گروپ کی طرف سے پیش کی گئی
خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا گروپ کے ممبران نے شرکت فرمائی۔
اردو عالمی مرکز کے صدر جناب اطہر عباس صاحب نے حمد اور نعت پیش کی جسے حاضرین محفل نے بہت سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں