ماہرہ علی نے جدہ ہلٹن میں پاکستانی آرٹ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا 60

ماہرہ علی نے جدہ ہلٹن میں پاکستانی آرٹ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا

ا سٹا ف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب جدہ پاکستانی فن اور ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے مشن کے تحتت ماہرہ علی، جو ایک معروف آرٹسٹ اور کیوریٹر ہیں، نے حال ہی میں جدہ ہلٹن میں ایک منفرد آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا۔ یہ ایونٹ پاکستانی آرٹ اور فنکاروں کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، جہاں مختلف شہرت یافتہ فنکاروں کے فن پارے پیش کیے گئے۔

اس ایگزیبیشن میں ماہره علی کے علاوہ عبیر مروت، زرقا یوسف، اور ماہره انیس جیسے نامور پاکستانی فنکاروں کے فن پارے بھی پیش کیے گئے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔

ماہرہ علی، جو ماهر‌آرٹس کی بانی ہیں، نے اس ایونٹ کے بارے میں کہا “اس ایونٹ میں ماہرآرٹس کی جانب سے آرٹ ایگزیبیشن منعقد کی گئی، جس کا مقصد پاکستانی فن کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا۔”

ایونٹ میں مقامی اور بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی اور پاکستانی آرٹ کے مختلف پہلوؤں کو بے حد پسند کیا۔ اس ایگزیبیشن نے نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط کیا بلکہ پاکستانی فنکاروں کو عالمی پلیٹ فارم پر روشناس کروانے کا موقع بھی فراہم کیا۔

ماہرہ علی کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کے ذریعے پاکستانی آرٹ کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ ایونٹ آرٹ اور ثقافت کی دنیا میں ایک یادگار لمحہ تھا، جس نے پاکستان کے مثبت تشخص کو نمایاں طور پر فروغ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں