Madinah Munawwara Cricket Association MMCA 260

مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن MMCA کی طرف سے منعقد کیے جانے والے پریذیڈنٹ کپ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات میں پی ٹی آئی مدینہ منورہ ٹیم نے شرکت کی

رپورٹ مدینہ المنورہ : (میاں محمد عظیم ، پاک نیوز پوائنٹ )

آج شام MMCA کی جانب سے مدینہ منورہ کے اگول گراؤنڈ میں رنگارنگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کی تقریب تقسیم انعامات میں پی-ٹی-آئی مدینہ منورہ کے صدر خواجہ زبیر ، سینئر رہنما پی-ٹی-آئی امتیاز مغل، انفارمیشن سیکٹری مدینہ المنورہ محبت شاہ نے MMCA کی دعوت پر شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل کراؤن سٹیل اور مائی کیئر ھالا کے درمیان کھیلا گیا جو کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد مائی کیئر ھالا نے جیت لیا۔ ونر ٹیم کے کپتان کو صدر پی-ٹی-آئی مدینہ منورہ خواجہ زبیر نے مبارک باد پیش کی اور شاندار کھیل پر خراج تحسین پیش کیا۔ مزید ٹورنامنٹ میں مختلف بہترین کارکردگی پیش کرنے والے پلیئرز میں بھی انعامات تقسیم کیے اور MMCA کے صدر حماد سعید اور نائب صدر امانت علی کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور سعودی حکومت کی طرف سے کرکٹ کے فروغ کے لیے سعودی عرب میں کوششوں کو بھی سراہا۔ دیگر مہمانانِ خصوصی میں شرکہ البلادی کے ڈائریکٹر انجینئر عماد نے بھی بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب کے اختتام میں وننگ ٹیم نے وننگ ٹرافی کے ساتھ خوب جشن منایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں