پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری غلام مصطفی گجر کی جانب سے سفیر پاکستان محمد کامران اختر کے اعزاز میں ظہرانہ 133

پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری غلام مصطفی گجر کی جانب سے سفیر پاکستان محمد کامران اختر کے اعزاز میں ظہرانہ

آسٹریا:ریاض بلوچ رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اسٹریا کے شہر سالزبرگ میں پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری غلام مصطفی گجر کی جانب سے سفیر پاکستان محمد کامران اختر کے اعزاز میں ظہرانہ.

آسٹریا میں پاکستانی سفیر محمد کامران اختر کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ملک و قوم کے ساتھ دلی لگاو رکھتے ہیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ دارالحکومت ویانا سے تقریبا 320 کلومیٹر دور سالزبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کے سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری غلام مصطفی گجر کی جانب سے ان کی رہائش گاہ گجر ہاؤس پر سفیر پاکستان محمد کامران اختر, ٹاؤن میر ولف گانگ گیارنے اور پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں آسٹریا بھر کے مختلف شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔
ظہرانہ میں پاکستانی اور عربی کھانے رکھے گئے تھے جنہیں مہمانوں نے بہت پسند کیا۔
اخر میں چوہدری غلام مصطفی گجر، چوہدری مرتضی گجر اور چوہدری ازر ورک کی جانب سے تمام لوگوں کا ظہرانہ میں انے کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں