لودھراں:تھانہ قریشی والا میں ایس پی انویسٹی گیشن قاٸم مقام بختیاراحمد کی کھلی کچہری۔ 235

لودھراں:تھانہ قریشی والا میں ایس پی انویسٹی گیشن قاٸم مقام بختیاراحمد کی کھلی کچہری۔

(رپورٹ۔عمردراز جوٸیہ۔نماٸندہ خصوصی ۔کہروڑپکا لودھراں)

کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام کوان کےڈور سٹپ پر انصاف پہنچانا ہے۔ان خیالات کا اظہار قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن بختار احمد نے تھانہ قریشی والا میں ہونے والی کھلی کچہری میں کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈی ایس پی بختیار احمد نے کہا کہ عوامی خدمت کے ذریعے خدا اور اسکی مخلوق کو راضی کیا جا سکتا ہےاور شہریوں کی خدمت اور انصاف فراہم کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جاتاہے۔تمام پولیس افسران اپنے اپنے لیول پر شہریوں کے لئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں