لودھراں:بار ایسوسی ایشن الیکشن 2022 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی لودھراں،تحصیل بار ایسوسی ایشن دنیاپور اور کہروڑپکا میں پولنگ کا عمل جاری ہے 227

لودھراں:بار ایسوسی ایشن الیکشن 2022 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی لودھراں،تحصیل بار ایسوسی ایشن دنیاپور اور کہروڑپکا میں پولنگ کا عمل جاری ہے

(رپورٹ۔عمردراز جوٸیہ۔ نماٸندہ خصوصی کہروڑپکا۔لودھراں. تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ )

الیکشن کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار لودھراں،تحصیل بار دنیاپور اور کہروڑپکا میں گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے،دو گروپوں میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرؤف بابر قیصرانی کی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں،ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی بار الیکشن کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ بار پہنچے،ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی نے پولنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور سیکیورٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں کو بریفنگ دی،ڈی پی اور عبدالرؤف بابر قیصرانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے،بار الیکشن پر امن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں