زندگی موت کی کشمکش زندگی ہار گئی موت جیت گئی ٹرانسفارمر دھماکے کا زخمی چل بسا 215

زندگی ہار گئی موت جیت گئی ٹرانسفارمر دھماکے کا زخمی چل بسا

لاہور (ایچ ایم فیاض)(،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دس روز قبل داتا دربار کے قریب ٹرانسفارمر دھماکہ میں جھلس کر شدید زخمی ہونے والا راوی روڈ قصور پورہ کا رہائشی رانا کاشف نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا مرحوم رانا کاشف ٹرانسفارمر کے دھماکے سے نکلنے والے گرم آئل کی ذد میں آ کر بری طرح جھلس گیا تھا زندگی اور موت کی کشمکش میں دس روز گزارنے والے رانا کاشف کا جب انتقال ہوا تو پولیس نے لیسکو کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے لیے مرحوم کے گھر والوں پر دباؤ ڈالنا شروع کیا کہ لیسکو کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے میت کا پوسٹ مارٹم کرانا پڑے گا مرحوم کے ضعیف والدین اور اہل خانہ نے بتایا کہ اتنا خوفناک ٹرانسفارمر دھماکہ لیسکو کی غفلت اور ناقص میٹریل کے ٹرانسفارمر کااستعمال دھماکے کا سبب بنا ہمارا بیٹا زخمیوں میں سب سے زیادہ متاثر ہوا پہلے تو ہسپتال میں علاج جاری رہا پھر اچانک گزشتہ رات رانا کاشف کی حالت خراب ہوئی اور وہ جانبر نہ ہوسکا مرحوم رانا کاشف کے دو معصوم بچے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں