Leveraging mutual economic potential in the right direction is key to strengthening bilateral relations 117

سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہیمبرگ میں سینیٹر برائے فنانس، ڈاکٹر اینڈریاس ڈریسل، سے ملاقات کی اور ہیمبرگ چیمبر آف کامرس کے ساتھ پاکستان کے اعزازی قونصلیٹ جنرل، ہیمبرگ کے تعاون سے ’’تنوع کے مواقع: نئی منڈیوں کے نئے تناظر‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئے۔

رپورٹ مہوش ظفر جرمنی
سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہیمبرگ میں سینیٹر برائے فنانس، ڈاکٹر اینڈریاس ڈریسل، سے ملاقات کی اور ہیمبرگ چیمبر آف کامرس کے ساتھ پاکستان کے اعزازی قونصلیٹ جنرل، ہیمبرگ کے تعاون سے ’’تنوع کے مواقع: نئی منڈیوں کے نئے تناظر‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئے۔
سفیر پاکستان نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کی صورتحال نے پاکستانی عوام کی معاشی قوت کو بڑھانے اور مستحکم کرنے کی فوری اور اہم ضرورت کو باور کرایا ہے۔ اس سیلاب کے نتیجہ میں 33 ملین سے زیادہ لوگ متاثر اور بے گھر ہوئے اور ملک کا تقریباً ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا۔ پاکستان کو اپنے عوام کی مدد کے لیے عالمی برادری کی جانب سے مدد کی ضرورت ہے۔ اسی تناظر میں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے لیے مدد کا ھاتھ بڑھانے پر جرمنی کا شکریہ ادا کرتا ہے۔
انھوں نےدونوں ممالک کے مابین دوطرفہ کاروبار اور تجارتی مواقع ,خصوصا توانائی، موسمیاتی تبدیلی ، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کے شعبوں میں, تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔
سفیر پاکستان نے اسٹارٹ اپس کے ابھرتے ہوئے رجحانات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ھوۓ کہا کہ یہ مستقبل میں عالمی معیشت کو نئی شکل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سفارتخانہ پاکستان دنوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں میں تعاون کرتا رہا ہے اور آٔیندہ بھی کرتا رہے گا۔
اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر اینڈریاس ڈریسل، ہیمبرگ میں پاکستان کے اعزازی قونصل مسٹر کرسچن کوپمین اور مختلف جرمن کمپنیوں اور کاروباری گھرانوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنے اور باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے مشترکہ کاروباری منصوبے تلاش کرنے کے لیے مختلف جہتیں دریافت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں