(رپورٹ : مریم شاہد ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ )
آل پارٹیز کانفرنس اور سیمینارز کے ذریعے مظالم کو اجاگر کیا جائے. جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے ۵ جنوری یوم حق خودارادیت کے حوالے سے اجلاس میں شرکا کا اظہار خیال. صدارت چئیرمین چوہدری خورشید متیال نے کی.
مقررین نے کہا کہ اقوام مٹحدہ کی حق خوداردیت کی قراردادوں کی عملداری پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے . کشمیریوں پر مظالم پر نہ مسلم اُمّہ بول رہی ہی نہ اقوام عالم کی آنکھ کھل رہی ہے. ہندوستان کے مظالم کی انتہا ہوچکی ہے . کشمیریوں کیساتھ ظلم اور ناانصافی پر عالمی ضمیر کی خاموشی اور عدم دلچسپی کشمیریوں کی مایوسیوں میں اضافہ کر چکی ہے. کشمیریوں کو بھی اب اپنے مقصد کے حصول کے لیے لگی لپٹی کی بجائے ٹھوس بنیادوں پر کام کرنا ہوگا کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ جو ہماری نسل جھیل رہی ہے یہ آنے والی نسل کو بھی جھیلنا پڑے.
شرکا نے کہا کہ اگر او آئی سی کا اجلاس نہیں ہوسکتا تو کم از کم سیمینارز اور آل پارٹیز کانفرنسز کے ذریعے ہندوستانی مظالم کو اجاگر کیا جائے. میڈیا کا ہر میڈیم بھی استعمال میں لایا جائے.
اجلاس میں آئین میں ضروری ترامیم پر بھی بات ہوئی اور آرگنائزنگ کمیٹی اور آئینی کمیٹیوں کی بھی تشکیل ہوئی .
جن شرکا نے اجلاس سے خطاب کیا ان میں معروف حسین. سردار ذوالفقار، سردار وحید خاکسار، کلیم خان، کامران بیگ. غلام مصطفے، عبدالطیف عباسی، سردار وقاص عنایت اللہ شامل ہیں . نظامت جنرل سیکریٹری راجہ ریاض نے کی.