سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کئی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے۔
ملازم کے مطابق عامر لیاقت کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی، ان کےدل میں تکلیف ہورہی تھی۔امر لیاقت حسین کو ان کے گھر خدادا کالونی سے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اسپتال میں قومی رکن اسمبلی کے اہلخانہ بھی موجود تھے.
دانیہ بی بی نے شادی کے تین ماہ بعد ہی ان سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔
دانیہ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں عامر لیاقت پر نشہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔
ان کا موقف تھا کہ عامر لیاقت آئس کے نشہ کے علاوہ دیگر نشے بھی کرتے ہیں۔ مدعیہ کو تشدد کر کے نشہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور غیر مردوں کے سامنے آنے کو کہتے ہیں.
جمعرات کو کراچی کے آغا خان ہسپتال کی جانب سے عامر لیاقت حسین کی موت کی تصدیق کی گئی تاہم موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر سے علیحدگی کے بعد لودھراں کی رہائشی 18 سالہ دانیہ بی بی سے رواں برس فروری میں تیسری شادی کی تھی۔