رپورٹ الرياض نمائندہ خصوصی: ( شاہین جاوید تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی کوہ پیما خاتون (نیلے عطر) کو ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور سفارتخانہ پاکستان میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور دیگر سفارتی افسران سے ملاقات کے دوران سعودی کوہ پیماہ کا کہنا تھا کہ ان کی بہت خواہش تھی کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پاکستان جاکر سر کریں اور اس کے لیے اب جلد پاکستان روانہ ہورہی ہیں۔
سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے سعودی کوہ پیما نیلی عطار کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملاقات کے دوران سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ نیلے عطر پہلی عرب خاتون کوہ پیما ہیں جو پاکستان جاکر کے ٹو سر کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور اس کے لیے انشاءاللہ انکو جتنا ہوسکا فیسیلیٹیٹ کیا جائیگا۔ اور یقینا ان کا پاکستان جاکر دنیا کی دوسری چوٹی کے ٹو سر کرنا پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہوگا اور ہم انکی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں اور ہمارا بھرپور تعاون ان کے ساتھ ہے۔