Leader of dacoity gang arrested along with accomplice in Kasur 84

قصور میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،ہی این پی نیوز ایچ ڈی)

تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس کی موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی،ندیم عرف دیمی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 7 موٹر سائیکل، نقدی دو لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد
، ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مصطفیٰ آباد سے ملحقہ دیہات کو جانے والے راستوں پر وارداتیں کرتے تھے،ملزمان قصبہ مصطفیٰ آباد سے گھروں، مساجد، سکول، کالجز اور دکانوں سے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کرنے کی بھی وارداتیں کرتے تھے،ایس ایچ او ملک کفایت حسین کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزمان نے دوران تفتیش 16 راہزنی، موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے،ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس کو شاباش دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں