Lawyers from the sacred profession of advocacy have a vital role to play in exposing injustices within the laws of the country, exposing injustices, bringing justice to the oppressed and the innocent 235

وکالت جیسے مقدس پیشے سے وابستہ وکلاء ملکی قوانین کے اندر رہتے ہوئے ناانصافیوں کو بے نقاب کرنے مظلوموں بیگناہوں کو انصاف دلانے معاشرے میں ناانصافیوں کے تدارک کے لیے وکلاء کا کردار بہت اہم ہوتا ہے

فیروز والہ (ایچ ایم فیاض، تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

وکالت جیسے مقدس پیشے سے وابستہ وکلاء ملکی قوانین کے اندر رہتے ہوئے ناانصافیوں کو بے نقاب کرنے مظلوموں بیگناہوں کو انصاف دلانے معاشرے میں ناانصافیوں کے تدارک کے لیے وکلاء کا کردار بہت اہم ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدر فیروزوالہ بار ایسوسی ایشن ایاز صفدر سندھو نے جاری اپنے بیان میں کیا ان کا کہنا تھاشہریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ حق چھیننے والا چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو  عدالت کی نظر میں عام شہری ہے جسے دوسرے شہریوں پر رتی برابر فوقیت حاصل نہیں۔ قانون کی نظر میں سب برابر ہوتے ہیں ایاز صفدر سندھو کے مطابق  حقیقت اس کے برعکس ہے ہر شہری پولیس، پٹواری اور بیوروکریٹ کی دھونس اور جوڈیشل افسر کی صوابدید کا شکار ہے۔یہی وجہ ہے کہ شہریوں کو انصاف نہیں ملتا۔بار ایسوسی ایشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا بار ایسوسی ایشن اپنی منتخب کیبنٹ کے ذریعہ کام کرتی ہے۔ ممبران اپنے ووٹ کے ذریعے ایسے عہدیدار کا انتخاب کرتے ہیں۔ جو بار ایسوسی ایشن یا وکلاء کے مجموعی کردار کو بڑھاوا دےسکے۔ کیبنٹ کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو کمیٹی کو بھی منتخب کیا جاتا ہے
نوٹ —ایاز صفدر سندھو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں