محکمہ ہیلتھ کے ملازمین پر پشاور پولیس کا لاٹھی چارج و شیلنگ۔ تشدد سے کٸی ملازمین زخمی 190

محکمہ ہیلتھ کے ملازمین پر پشاور پولیس کا لاٹھی چارج و شیلنگ۔ تشدد سے کئی ملازمین زخمی

رپورٹ، پشاور عدنان تابش (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

محکمہ ہیلتھ کے ملازمین پر پشاور پولیس کا لاٹھی چارج و شیلنگ۔ تشدد سے کئی ملازمین زخمی۔
محکمہ ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ملازمین پچھلے ایک سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران پشاور پولیس نے ان پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔ جس سے موقع پر کئی ملازمین زخمی ہوئے۔ اس دوران پولیس نے 15 مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا۔
اس بارے میں ای پی آئی ٹیکنیشنز کا کہنا تھا۔ کہ حکومت نے نہ صرف ان کی گیارہ مہینوں کی تنخواہیں روک رکھی ہیں، بلکہ سراسر زیادتی کرتے ہوئے انہیں بغیر کسی نوٹس کے نوکریوں سے بھی فارغ کردیا گیا۔
دوسری طرف صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور بعد میں پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باعث خیبر روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں