رپورٹ نمائندہ کوٹلی لوہاراں :(کامران سلہری ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)
کوٹلی لوہاراں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے, سکول کالجز جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ایمبولینسسز کے پھنس جانے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ بالخصوص چوک اور کوٹلی مشرقی روڈ پر ہمہ وقت ٹریفک جام رہتی ہے۔ اس روڈ پر سب بڑے بڑے سکولز واقع ہیں سکولز وین کا بہت رش ہوتا۔اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھی اسی روڈ پر واقع ہے جو مریضوں کا بھی رش ہوتا ہے۔ چوک اور اس روڈ پر ناجائز تجاویزات بھی بہت سی ہیں۔ جو ٹریفک کا مسلہ پیدا کرتی۔ اہل علاقہ کی وزیر اعلی پنجاب سے اپیل ہے کہ اس روڈ کو دونوں طرف سے دس فٹ کھلا کیا جائے اور آئندہ سے نئی بلڈنگ بنانے کے لے فرنٹ سے چھ فٹ جگہ چھوڑنے کی پابندی لگائی جائے۔