شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے سعودی دارالحکومت ریاض میں باضابطہ طور ریاض میٹرو کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا 93

شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے سعودی دارالحکومت ریاض میں باضابطہ طور ریاض میٹرو کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا

شاہین جاوید – ریاض سعودی عرب : پی این پی نیوز ایچ ڈی

شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے سعودی دارالحکومت ریاض میں باضابطہ طور ریاض میٹرو کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا جس سے سعودی شہریوں اور غیر ملکی تارکین وطن کو کم خرچ سفر کرنے میں بے حد آسانی پیدا ہو گی۔

ابتدائی طور پر ریاض میٹرو کی تین لائنیں شروع کی گئی ہیں، پہلی لاین ریاض ایئرپورٹ، دوسری لاین اولیا سٹریٹ، تیسری لائن عبدالرحمن بن عوف روڈ کو شیخ حسن بن حسین روڈ سے جوڑے گی، اطلاعات کے مطابق باقی لائنیں 15 دسمبر 2024 اور پانچ جنوری 2025 کو شروع کی جائیں گی، 175 کلو میٹر پر محیط اور 85 اسٹیشنوں کے ساتھ ریاض میٹرو سعودی وژن 2030 کا ایک اہم منصوبہ ہے، اس منصوبے کا مقصد شہری نقل و حرکت کو آسان بنانا، ٹریفک کو کم کرنا اور آسان کم خرچ سفری سہولت فراہم کرنا ہے،

ریاض میٹرو کا افتتاح سعودی عرب میں نقل و حمل کی خدمات کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ یہ اس ترقی کی ایک نمایاں علامت ہے جو ہم مختلف شعبوں میں دیکھ رہے ہیں۔ یہ منصوبہ جدید ٹرانسپورٹ کے مختلف ماڈلوں کے حوالے سے دنیا کے نمایاں ترین ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں سعودی دار الحکومت ریاض کی حیثیت کو مضبوط تر بنا دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں