خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
“”کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض “” KKIA”” سال 1983 میں قائم ہوا اور باقاعدہ طور پر فلائٹ کا آپریشن شروع کر دیا گیا، یہ ایئرپورٹ ریاض کے نارتھ میں 35 کلومیٹر سے زائد وسیع و عریض ایریا تک پھیلا ہوا ہے، “KKIA” کو دنیا کی دو مشہور کنسٹریکشن کمپنیوں “” HOK AND ABCL”” نے مشترکہ طور پر تعمیراتی مراحل سے دوچار کیا، یہ ایئرپورٹ 16 نمبر 1983 یعنی 39 سال کا طویل عرصہ ہونے لگا ہے، اور اب تک اس “”KKIA”” سے 26 کروڑ سسے زائد مسافرین اپنے سفر کو یقینی بنا چکے ہیں، اس ایئرپورٹ پر کل 5 ٹرمینل ہیں جن میں سے 3 استعمال ہو رہے ہیں، اس میں ایک بہت ہی خوبصورت اور جدید فن آرٹ پر مبنی مسجد بھی تعمیر کی گئی ہے، جس میں ہزاروں نمازیوں کے لئے نماز کی ادائیگی کا وسیع انتظام ہے،
اس ایئرپورٹ پر 8 ایئر برج اور شاہی خاندان کے لئے ٹرمینل قائم ہے، ایئرپورٹ کے اندر مسافروں کی سہولت کے لئے 11600 کار پارکنگ کا انتظام بھی موجود ہے، اور عنقریب “”KKIA”” دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لے گا، اب تک ایک کروڑ سے زائد مسافر اس ایئرپورٹ پر اتر چکے ہیں.