سماجی کارکن محمد زادہ اگروال کے قاتلوں کی گرفتاری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین نے سخاکوٹ اور درگئ کے مقام پر روڈ کو بند کردیا 231

سماجی کارکن محمد زادہ اگروال کے قاتلوں کی گرفتاری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین نے سخاکوٹ اور درگئ کے مقام پر روڈ کو بند کردیا

ملاکنڈ درگئ رپورٹ نمائندہ خصوصی(عدنان تابش ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
مظاہرہن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے جن قاتلوں کو پکڑا ہے، وہ اجرتی قاتل ہیں اور محمد زادہ کے اصل ملزمان کو انتظامیہ گرفتار نہیں کر رہی۔ انتظامیہ ان دو قاتلوں کے ذریعے اصل مجرمان کو چھپانے کی بھونڈی کوشش کر رہی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ تب تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک محمد زادہ کے اصل قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ دوسری طرف ملاکنڈ لیویز نے احتجاج سے نمٹنے کے لئے تیاری کر رہی ہیں، جس سے علاقے میں کافی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ یاد رہے ایک ہفتہ قبل سماجی کارکن محمد زادہ کو نامعلوم افراد نے رات کے اندھیرے میں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ محمد زادہ ایک سیاسی اور سماجی کارکن تھے۔ جو علاقے میں منشیات فروشوں اور ملاکنڈ انتظامیہ کے ساتھ ان کی مبینہ سازباز کو سرعام بیان کرتے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں