اسٹا ف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی رہائی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی رہائی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خط میں صوبے کے شہریوں کی بلاجواز گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا.
خط کے متن کے مطابق حالیہ واقعات کے بعد خیبر پختونخوا کے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، غیرقانونی گرفتار خیبر پختونخوا کے شہریوں کو فوری رہا کیا جائے، نفرت کو ہوا دینے سے ملک پر طویل مدتی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں، سیاسی معاملات کو پرامن اور تعمیری مکالمے کے ذریعے حل کیا جائے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خط میں بتایا کہ اسلام آباد میں پشتون کمیونٹی کو طویل عرصے سے اہم چیلنجز کا سامنا ہے، پشتون کمیونٹی پر بے بنیاد مقدمات بنا کر پکڑ دھکڑ کی گئی.