Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Mehmood Khan 195

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کوچہ رسالدار پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت

رپورٹ نمائندہ خصوصی پشاور(عدنان تابش ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے، جان بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔
ہسپتال انتظامیہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔ عبادت گاہ میں نمازیوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی اور ظالمانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،اس بہیمانہ واقعے کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ آج شام 5 بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیاہے۔
صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ عوام کو بہتر سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں