وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین خان گنڈاپور نے احساس نوجوان اسکیم کے تحت قرضوں کیلئے آن لائن پورٹل کا اجرا کردیا 83

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین خان گنڈاپور نے احساس نوجوان اسکیم کے تحت قرضوں کیلئے آن لائن پورٹل کا اجرا کردیا

اسٹاف رپورٹ: پی این پی نیوز ایچ ڈی

نوجوانوں چھوٹے کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرض کیلئے کیسے درخواست دے سکتے ہیں

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کوبااختیاربنانےکیلئے صوبائی حکومت کا بڑا اقدام سامنے آیا۔
وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے احساس نوجوان اسکیم کے تحت قرضوں کیلئے آن لائن پورٹل کا اجرا کردیا، نوجوان چھوٹے کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کیلئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔
احساس نوجوان پروگرام 3سالہ منصوبہ ہے جس پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی ، پروگرام دوحصوں پر مشتمل ہےعمل درآمد کیلئےرواں بجٹ میں ایک ارب 10کروڑ مختص ہیں.
بینک آف خیبر کےاشتراک سے ایک ارب کی لاگت سے بلا سود قرضے دیے جائیں گے.
اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین خان گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا وژن ہےقوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا، جو اپنا گھر نہیں بنا سکتے ہم نے احساس کیا کہ انہیں گھر بنا کر دیں.
ان کا کہنا تھا کہ مخدوش مالی صورتحال کے باوجودعوامی فلاح کے منصوبے شروع کر رہےہیں، مقصد نوجوانوں کو کلاس فور کی نوکری نہیں بلکہ اپناکاروبار دینا ہے،آئیڈیاز لوگ لائیں گے، مواقع حکومت دے گی اس طرح آگے بڑھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں