الدامام سعودی عربیہ۔طاہر کرامت (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
اس تقریب میں کھلاڑیوں کو ان کے آخری سیزن 2022 کی بہترین پرفارمنس پر انعامات تقسیم کیے گئے۔
ذیشان جاوید شاہ, فرحت محمود ، امتیاز میرکر, کبیر خان، عبدالرشید، مہدی الحبابی، محمد افنان، ابو الحسن, مدثر فاروقی ,حیدر عباس اور میثم احمد کو تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا۔ تمام مہمانان خصوصی نے گذشتہ سیزن کے خوبر رینجرز کرکٹ کلب کی کامیاب کارکردگی کو سراہا اور اگلے سیزن کے لئے نیک خواہشات دی۔ انہوں نے خبر رینجرز کرکٹ کلب کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
ای.پی.سی.اے(E.P.C.A.) کے صدر فرحت محمود نے بھی کرکٹ کے شائقین کے لیے سعودی عرب میں آنے والے نئےکرکٹ سے متعلق پروجیکٹس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ کھیل کس طرح سعودی عرب میں پھیل رہا ہے اور شہرت حاصل کر رہا ہے۔
خبر رینجرز کرکٹ کلب کے اونر زوہیب علی شاہ نے بھی ٹیم اور مہمان خصوصی کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کیے۔ انہوں نے گذشتہ سیزن کی عمدہ کارکردگی پرخبررینجرز کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ ٹیم کے منیجر عاصم ملک ,کپتان خطیب عباسی اور ٹیم کے نائب کپتان زین العابدین جو سعودی قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں, اگلے سیزن کی حکمت عملی کو کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کیا.
خبر رینجرز کرکٹ کلب کے اونر زوہیب علی شاہ نے سعودی نیشنل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جو حال ہی میں چیلنجرز کپ ٹورنامنٹ جیت کر تھائی لینڈ سے آئی ہیں۔ سعودی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں زین العابدین، رانا عاطف، سعد خان، منان ملک اور زوہیر امین کو شاندار پرفارمنس پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔
تقریب میں ذیشان جاوید شاہ; پرنس محمد بن فہد یونیورسٹی کے پروفیسر کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو کرکٹ میں میڈیا کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زین، عمیر اور رضا سمیت میڈیا ٹیم کو خصوصی ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔
تقریب کے آخر میں ، تمام مہمانوں کو خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔ سیزن کے ٹاپ بلے باز اور سیزن کے ٹاپ بولر عمران عارف مانی کو خصوصی انعامات دیئے گئے۔ خوبر رینجرز کرکٹ کلب نے اپنی ٹیم کے اونر زوہیب علی شاہ کے لئے خصوصی طور پر تعریفی ایوارڈ کا اہتمام کیا اور اسے کرکٹ کلب کی خصوصی خدمات کے لئے پیش کیا۔