Khawaja Muhammad Asif 220

خواجہ محمد آصف نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں. دبنگ انٹری پورے سیالکوٹ میں ورکر کنونشن کا آغاز کردیا. شہزاد کویتی سنئیر نائب صدر لیبر ونگ مسلم لیگ ن سیالکوٹ سٹی

سیالکوٹ نمائندہ خصوصی(کامران سلہری، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف اپنے حلقہ انتخاب میں بھرپور ورکرز کنونشن کر رہے ہیں۔ ہفتہ وار یونین کونسل ورکرز کنونشن نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن لیبر ونگ سٹی کے سنئیر نائب صدر شہزاد کویتی نے کیا۔ خواجہ محمد آصف کی مسلم لیگ ن اور قائد میاں نواز شریف سے وفاداری ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جبکہ ان کے سیاسی مخالفین آئے روز اپنے سیاسی قبلے بدلتے رہتے ہیں۔ شہزاد کویتی کا کہنا تھا قائد سیالکوٹ خواجہ محمد آصف نے ہمیشہ وجدار سیاست کی۔ اور کبھی کسی سیاسی مخالف پر تھانے کچہری کی سیاست نہیں کی۔ خواجہ محمد آصف کا ورکرز کنونشن میں کہنا ہے کہ اس جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ موجودہ نالائق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ آج سفید پوش لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے رہنما شہزاد کویتی کا کہنا تھا کہ آج عوام میاں نواز شریف کو پکار رہی ہے۔ اب تو عوام کہنا شروع ہوگئی ہے کہ میاں نواز تو واپس آ جا تیری لوڑ پہ گئی۔ ظالم حکومت ساڈے سر تے بہہ گئی۔ شہزاد کویتی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم میاں نواز شریف اور خواجہ محمد آصف جیسے محب وطن جماعت کے لیڈروں کے کارکن ہیں۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ امیدوار ہی کامیاب ہوگئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں