لودھراں (رپورٹ۔عمردراز جوئیہ ،نمائندہ خصوصی پاک نیوز پوائنٹ،کہروڑ پکا لودھراں)
میاں شہباز شریف وزیراعظم پاکستان نے خان عبدالرحمن خان کانجو کو وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان دے دیا خان عبدالرحمن خان کانجو نے وزیر مملکت کا حلف اٹھا لیا ضلع لودھراں میں جشن کا سماں ۔تفصیل کے مطابق کہروڑپکا کے حلقہ این اے 160 کے ایم این اے و ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن ملتان عبدالرحمن خان کانجو نے گزشتہ روز وزیر مملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھا کر قلمدان سنبھال لیا واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت میں بھی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز کے عہدے پر فائز رہے ہیں ۔کہروڑپکا کے سیاسی سماجی حلقوں نے اسے کہروڑ پکا کی سیاست اورعوام کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے اس موقع پر تحصیل صدر سیٹھ اشرف اسماعیل جنرل سیکرٹری حاجی ناصرنواز،ضلعی رہنما شیخ رضوان شریف،عمر سرورخان لودھی و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوۓ کہا کہ کہروڑپکامیں اب ترقیاتی کاموں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔شہریوں کو تمام تر بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات سے بھی مستفید کیا جائے گا حاجی ناصر نواز کا مزید کہنا تھا کہ خان عبدالرحمن خان کانجو نے تحریک عدم اعتماد کو وفاق اور پنجاب میں کامیاب کرنے کیلئے دن رات ایک کردیا تھا انہوں نے کہا کہ خان عبدالرحمن خان کانجو ضلع لودھراں تو کیا پورے پاکستان کے قومی ہیرو ہیں