210

قصور تھانہ صدر میں پرائیوٹ خاتون سے 302 اور395 کے مقدمات میں شامل تفتیش خواتین پر چھترول

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سب انسپکٹر حیدر علی کے کمرہ میں زیر تفتیش مقدمات میں شریک عورتوں کو الٹا لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساجدہ نامی خاتون دو عورتوں پرجوتوں سے تشدد کر رہی ہے جبکہ عائشہ نامی کانسٹیبل انکی ویڈیو بنا رہی ہے۔ ڈی پی او قصور کے احکامات پر خاتون ساجدہ، لیڈی کانسٹیبل عائشہ اور سب انسپکٹر حیدر علی کیخلاف مقدمہ نمبر1384/21 درج کر دیا۔ ڈی پی او قصور صہیب اشرف کے احکامات پر لیڈی کانسٹیبل عائشہ اور سب انسپکٹر حیدر علی کو معطل کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں