رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ (تازہ اخبار ،یی این پی نیوز ایچ ڈی)
پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کی آزادی اور جہدوجہد کے دن پر انٹرنشیل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے زیر اہتمام زوم ویبنار کا انقعاد کیا گیا جس میں سفارت خانہ پاکستان آسٹریا، سنئیر تجزیہ کار ، سکھ برادری ، سیاسی ،سماجی ، صحافی اور اووسیز کمیونٹی کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی
آن لائن ویبنار سے مہمانان گرامی سفیر پاکستان آسٹریا آفتاب کھوکھر ،سنئیر تجزیہ کار امیر عباس ، سینئیر اینکر پرسن، سلمان حیدر ، کشمیر یکجہتی فورم کینڈا کے صدر سید ارشد حسین سابق پی ایم کورآڈنیٹر یورپ نعیم چوہدری ، صدر پاکستان یوینین آف کالمست رانا علی زوہیب ، انسانی حقوق تنظیم کے پروفیسرر منجیت سنگھ ، چیرمین یکجہتی کشمیر امریکہ جاوید روٹھور اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا
اس موقع پر سفیر پاکستان آسٹریا آفتاب کھوکھر نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور مودی حکومت یو این او کی قراردوں کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر کشمیر کی اس آواز کو بلند کرنا ہوگا ۔اور
دیگر مقررین نے کہا کہ بھارت پاکستان سے خوفزدہ ہے اور پاکستانی اینکرز کو انڈیا میں مسلسل بین کیا جا رہا ہے تاکہ بھارتی عوام تک حقیقت نہ پہنچ سکے
آخر میں آئی اے پی جے IAPJ کے چیرمین ندیم طفیل ،صدر ایاز محمود ، سینئر نائب صدر عامر صدیق اور ، نائب صدر سرفراز فرانسس ،جنرل سیکرٹری فہد کھوکھر نے ویبنار میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ۔