On the occasion of Kashmir Solidarity Day 213

پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کی آزادی اور جہدوجہد کے دن پر انٹرنشیل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے زیر اہتمام زوم ویبنار کا انقعاد کیا گیا

رپورٹ : امداد حسین لک

پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کی آزادی اور جہدوجہد کے دن پر انٹرنشیل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے زیر اہتمام زوم ویبنار کا انقعاد کیا گیا جس میں سفارت خانہ پاکستان آسٹریا، سنئیر تجزیہ کار ، سکھ برادری ، سیاسی ،سماجی ، صحافی اور اووسیز کمیونٹی اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔زوم ویبنار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت سے کیا گیا آن لائن ویبنار سے مہمانان گرامی سفیر پاکستان آسٹریا آفتاب کھوکھر ،سنئیر تجزیہ کار اوریا مقبول جان ، سلمان حیدر ، کشمیر یکجہتی فورم کینڈا کے صدر سید شہزاد چیئرمین کشمیر کمیٹی آسٹریا پروفیسر شوکت پرویز کورآڈنیٹر یورپ نعیم چوہدری اور صدر کشمیر کلچر راجہ انصر عظیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنے کے لئے اپنی جانیں پیش کر رہے ہیں اس وقت سکھ برادری بھی کشمیر کی آزادی کی بات کر رہی ہے بہت جلد بھارت ٹوٹ جائے گا اس سے بہت سارے ملک جنم لیں گے کشمیر کی آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہونے والا ہے آج ہم سب کو نعروں اور تقریروں سے باہر نکل کر عملی جہاد کرنا ہو گا آج ہم سب کا نعرہ ہے بٹ کر رہے گا بھارت ،کشمیر بن کر رہے گا پاکستان ،آج ہم سب کو سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کا عملی طور پر اپنانا ہو گا ،آج پاکستان کے تمام مکتبہ فکر،سیاسی ،سماجی اور مذہبی جماعتوں کا مقبوضہ جموں کشمیر پر ایک ہی نقطہ نظر ہے سب ایک آواز ہیں اس وقت ہمارے سوشل میڈیا ورکر اور صحافی بھائیوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے قلم کے ساتھ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں ۔ بھارت اس وقت یوٹیوب ، ٹویٹر اور دیگر شوشل میڈیا کو کنٹرول کر کشمیر کے اندر ہونے ظلم کو دنیا کی نظروں سے غائب کرنا چاہتا ہے
خالصتان رہنما اوتار سنگھ اور کشمیری سکھ منجیت سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر پر ظلم کر رہی ہے. مودی حکومت مسلمانوں کے ساتھ نہیں سکھ برادری کے ساتھ بھی ظلم کر رہی ہے ۔ کشمیر میں اکثریت مسلمانوں کی ہے تمام مسلم ممالک کو چاہیے کہ یکجہ ہو کر کشمیر کے مسلہ حل کریں ۔ اقوام متحدہ اور باقی تمام امن کے اداروں کو چاہیے کہ اس ظلم کو بند کیا جائے اور کشمیر کی رائے کے مطابق فصیلہ کیا جائے چیئرمین ندیم طفیل ، صدر ایاز محمود ایاز جنرل سیکرٹری فہدرفیق کھوکھر، وائس چیئرمین ظفر ساہی سنیئر نائب صدر عامر صدیق ،نائب صدر سرفراز فرانسس فنانس سیکرٹری شاہد ملک و دیگر ایگزٹیو ممبران آئی اے پی جے نے کہا کہ ہم ہر پلیٹ فورم پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے میڈیا اور قلم کی طاقت سے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیں گے ۔ کشمیر بنے گا پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں