Kashmir Overseas Forum Riyadh 213

“”کشمیر اوورسیز فورم ریاض سعودی عرب “” کے سرپرست اعلی اور کشمیر کی ممتاز کاروباری شخصیت محمد اصغر قریشی نے گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر “”عمائدین شہر ریاض “” کے اعزاز میں ایک شاندار اور پر تکلف “”دعوت افطار ڈنر”” کا اہتمام کیا

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان

“”کشمیر اوورسیز فورم ریاض سعودی عرب “” کے سرپرست اعلی اور کشمیر کی ممتاز کاروباری شخصیت محمد اصغر قریشی نے گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر “”عمائدین شہر ریاض “” کے اعزاز میں ایک شاندار اور پر تکلف “”دعوت افطار ڈنر”” کا اہتمام کیا، اس موقع پر کشمیر اوورسیز فورم ریاض کے سرپرست اعلی محمد اصغر قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اوورسیز پاکستانی اپنے وطن سے دور باہمی اور اجوتی رشتوں کے باہم رشتوں اور گہرے روابط کے مضبوط بندھن کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، اور ہم سب کی حیثیت بیرون ملک اور گھر سے دور “”فیملی ممبر”” کی ہے، ہم ایک دوسرے کی تکلیف اور دکھ درد کو اپنی پہلی اولیت میں دور کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں، ہم سب کا وطن سے دور یہی بنیادی نقطہ نظر بھی ہے، ہم وطن سے دور پاکستانی اپنے ملک کے لئے بطور سفیر کا بھی مقام رکھتے ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت کی بحالی اور وطن عزیز کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی بھی حثیت رکھتے ہیں، سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اوورسیز پاکستانی شب و روز کوشاں ہیں، دراصل سعودی عرب ہمارا دوسرا وطن ثانی کا بھی مقام رکھتا ہے، جو پاکستان میں اپنے خاندانوں کے لئے خوشحالی کا بھی سر چشمہ ہیں، سعودی عرب کی اعلی قیادت نے پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ہے، اور آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے یہ باہمی اخوت کے رشتے مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گئے،اس “”افطار ڈنر”” میں جن شخصیات نے شرکت کی ان کے اسماء گرامی، سردار محمد رزاق خان، مولانا عبدالمالک مجاہد، محمد ارشد شیخ، محمد بلال احمد، پاکستان قومی اسمبلی کے سابق ممبر چوہدری نذیر جٹ، چوہدری فرید، چوہدری محمد بشیر آرائیں، مولانا عزیز الرحمن درانی، ملک شفیق، ملک حمید، غلام سرور، ملک محمد جہانگیر، راجہ یعقوب، عامر شوکت، راجہ خورشید، ریحان قریشی، عبدالرحمن، بلال شفیق اور محمد طارق کے نام شامل
ہیں،آخر میں محمد اصغر قریشی نے اپنی اور فیملی کی طرف سے تمام مدعو مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا، اس طرح یہ یادگار ملاقات رات گئے اپنے اختتام کو پہنچی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں