کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان کی تکمیل ادھوری ہے 207

کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان کی تکمیل ادھوری ہے

لاہور نمائندہ خصوصی : (ایچ ایم فیاض، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان بھر کی طرح گورنمنٹ اسوسی ایئٹ کالج ماڈل ٹاؤن میں یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کالج کی طالبات نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جذبات بھری تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے تقریب کے اختتام پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شہناز کوثر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان کی تکمیل ادھوری ہے عالمی برادری کو کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے کشمیری مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہیں پاکستانی عوام کشمیری مسلمانوں کی آزادی تک اخلاقی ،سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے گی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا شعبہ پولیٹیکل سائنس کی انچارج  مسز غزالہ سعید ،مسز رضوانہ حسین، مسز فوزیہ حبیب کی سربراہی میں کالج کی طالبات نے تقریب کی بھرپور تیاری کی تقریب اختتام پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شہناز کوثر نے تقاریر ،ملی نغموں میں حصہ لینے والی طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں