Karachi Meteorological Department 146

کراچی محکمہء موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کراچی محکمہء موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ انجم نذیر ضیخم کے مطابق صوبے بھر میں موسم خشک رہنے کے ساتھ رات سرد اور میدانی علاقوں میں خاص طور پر بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند کا انکا بھی ہے، رپورٹ کے مطابق اگلے تین روز کے دوران منگل بدھ اور جمعرات کو درجہ حرارت سرد رہے گا، منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 25 تا 27 رہے گا، جبکہ بدھ کے روز کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 اور زیادہ سے زیادہ 24 سے 26 تک رہنے کی توقع ہے، اور جمعرات کو 8 سے 10 سینٹی گریڈ رہے گا، اور زیادہ سے زیادہ 24 سے 26 تک ریے گا، اگلے ہفتہ موسم مزید سرد رہے گا اور باران رحمت کی بھی پیشن گوئی بتائی جا رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں