کراچی/بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان
محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کی یخ بستہ ہواوں نے شہر قائد کا رخ اختیار کر لیا ہے۔ جس کی وجہ سے سورج غروب ہوتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں کراچی کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تیز ہواویں چلنے کا بھی قوی امکان ہے۔ جبکہ آئیندہ چند دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ سردی سے بچنے کے لئے لوگوں نے گرم۔کپڑوں کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔
119