کراچی:لیاری گرلز کیفے کے وفد کی بلاول ہاوس کراچی میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات 196

کراچی:لیاری گرلز کیفے کے وفد کی بلاول ہاوس کراچی میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

قوم سازی میں خواتین کو برابر کا شراکتدار بننے کے قابل بنانا اور فروغ دینا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کا لازمی جز تھا،بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے اپنی والدہ کے اس مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کے لیے سرگرمِ عمل رہنے کا عہد،لیاری گرلز کیفے گزشتہ چھ سالوں سے لڑکیوں اور خواتین کی سماجی و معاشی بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے
،لیاری گرلز کیفے گرد و نواح میں ماحولیاتی مسائل اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی مصروف عمل ہے ،لیاری گرلز کیفے خواتین کو ذہنی تناؤ، اضطراب اور خوف سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے کے لیے آگاہی، تعلیم اور تربیت بھی فراہم کرتا ہے ،لیاری گرلز کیفے انڈور گیمز کی تربیت اور فوٹو جرنلزم کے علاوہ لڑکیوں میں سائیکلنگ، باکسنگ اور فٹ بال جیسے کھیلوں کو بھی فروغ دیتا ہے،بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری گرلز کیفے کی جانب سے خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں