رپورٹ : (عمردراز جوٸیہ،نماٸندہ خصوصی کہروڑپکا لودھراں)
اس دنگل میں پنجاب کے مختلف شہروں سے درجنوں اونٹ مالکان اونٹ لے کر کہروڑپکا پہنچے جہاں شایقین کی بھی بڑی تعداد موقع پر پہنچ رہی تھی کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دنگل کینسل کرا دیا کہروڑپکا تھانہ صدر پولیس نے چھاپہ مار کر اونٹوں کا غیر قانونی دنگل سجانے والے منتظمین کے رنگ ميں بھنگ ڈال ديا نواحی علاقہ بستی لمے والا میں اونٹوں کی لڑائی کا دنگل کرایا جارہا تھا جس میں رجھان ،ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،راجن پور، جلال پور پیر والا،خیرپور ٹامیوالی سے اونٹ لائے گئے تھے پنجاب کے مختلف شہروں سے اونٹ مالکان اپنے اونٹ لے کر کہروڑپکا پہنچے تھے اس منفرد اور غیر قانونی دنگل کو دیکھنے کے لیے سينکڑوں شائقین بھي پہنچ رہےتھے جہاں دنگل کے دوران جيتنے والے اونٹوں کے مالکان کو انعامات دیئے جانے تھے غيرقانونی دنگل کی اطلاع صدر پوليس کو ملی تو پولیس نے چھاپہ مارکر دنگل ختم کرا دیا ڈی پی او لودھراں عبدالروف بابر کا کہنا ہے اس قسم کے کسی بھی غیر قانونی دنگل کی اجازت نہیں دی جائے گی کہروڑپکا میں اونٹوں کا یہ غیر قانونی دنگل ہر سال منعقد ہوتا ہے لڑنے والے اونٹ اور بعض اوقات شائقين بھی زخمی ہوجاتے ہيں مگر پابندی کے باوجود يہ سلسلہ جاری ہے