جدہ ۔سٹاف رپورٹ ،پی این پی نیوز ایچ ڈی
کبابش آرٹس کونسل جدہ کی جانب سے معروف کالم نگار سیاسی و سماجی شخصیت انجنئیر افتخار چوہدری کے عزاز میں پرتکلف الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں معروف سعودی صحافی ڈاکٹر سمیرہ عزیز سمیت پاک سعودی کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔
عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انجنئیر افتخار چوہدری نے عربی زبان میں کہا کہ پاک سعودی برادرانہ تعلقات ہمالیہ کی طرح بلند اور بے باک ہیں ہم مشکورہیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان جنہوں نے ہمشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور اس وقت لاکھوں پاکستانیوں کو اپنے ملک میں روزگار فراہم کر رہے ہیں۔
اس وقت سعودی تاجروں کا پاکستان جانا پاک سعودی دوستی کی لازوال مثال ہے اور اس سے ملکی خوشحالی میں نیا دور شروع ہو گا۔
تقریب سے معروف سعودی صحافی ڈاکٹر سمیرہ عزیز نے بھی اپنے خطاب میں انجنئیر افتخار چوہدری کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سعودی تاجروں جو معائدے دستخط کر کے آئے ہیں ان پر جلدعملدرآمد بھی ہو گا بعض صحافی اپنے سستی شہرت کے لیے ان معائدوں کے حوالے سے منفی خبریں پھیلا رہے ہیں جنکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،ہمیں گھر کی باتیں گھر میں رکھ کر سازشی عناصر کا راستہ روکنا ہے ۔
عشائیہ سے چئیرمین آرٹس کونسل،علی خورشید ملک،صدر آفتاب احمد خان ترابی، معروف سنگر شکیل اعوان اور چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن نے بھی انجنئیر افتخار چوہدری کو انکی سیاسی و صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہویے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
تقریب میں شعرا نے اپنی شاعری سے تقریب کو چار چاند لگائے اور اختتام پر پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی جانب سے انجنئیر افتخار کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور پاک سعودی لازوال دوستی کا کیک کاٹا گیا ۔