کراچی, بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
“”قائداعظم رائٹرز گلڈ کراچی” کی “انفارمیشن سیکرٹری” جنرل محترمہ ارشاد راحت کے مطابق پاکستان کے معروف قانون دان ، فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس، محتسب اعلی سندھ، ایس ایم لا کالج کے سابق پرنسپل کٸی کتابوں کے مصنف، افسانہ نگار اور “قاٸداعظم راٸٹرز گلڈ” پاکستان کے سرپرست محترم جناب حاذق الخیری صاحب انتقال فرما گٸے(انا للہ و انا الیہ راجعون، ) قاٸداعظم راٸٹرز گلڈ پاکستان کے سینئر اراکین نے ایک مشترکہ بیان میں قارٸین سے دعاٸے مغفرت کی اپیل کی کہ اللہ انہیں آخرت میں رحمت اللعالمین محمد صل اللہ علیہ وسلم کی سفارش نصیب فرماٸے۔
قاٸد اعظم راٸٹرز گلڈ پاکستان کے قیام اور اس کی ترویج میں مرحوم کا اھم کردار رھا –
اجلاس کے شرکا میں قاٸداعظم راٸٹرز گلڈ پاکستان کے (صدر) جلیس سلاسل، (سیکریٹری جنرل) پروفیسر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی (چیف آرگناٸزر) پروفیسر شازیہ ناز عروج کے علاوہ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، اورخواجہ رضی حیدر، ڈاکٹر معین الدین عقیل، ڈاکٹرنثار احمد زبیری، ڈاکٹرعصمت آرا، ڈاکٹرحسین بانو ، ڈاکٹرفاطمہ حسن ، نسیم انجم ، اخترسعیدی ، مشتاق سہیل ، ڈاکٹر حمیرا ناز غوری ، ملکہ افروز روہیلہ ، آسیہ سحر ، پروفیسرخیال آفاقی ، ڈاکٹرحفصہ صدیقی، فراست رضوی ، ڈاکٹراسحاق منصوری ، ڈاکٹرسہیل شفیق ، ریحانہ احسان ، محمدحلیم انصاری ، یسری طارق ، نسیم نازش ، سیدناصرعلی ، رضی الدین سید ، پروفیسر شازیہ ناز عروج ، نسیم احمدشاہ، ڈاکٹرغزالہ رضوانی، صدف بنت اظہار حیدری، شاھد محمود، صبیحہ صبا، ڈاکٹرمعین الدین احمد (امریکہ)، عارف الحق عارف (امریکہ)، صغیراحمدجعفری، فضل الرحمان، بلقیس راحت ایڈوکیٹ، ڈاکٹر زیبا افتخار ، ڈاکٹرعابدہ پروین ، اور طارق عرفان شامل ھیں۔
شرکا نے خاص طور پر اھل علم و ادب سے دعاٸے مغفرت کی اپیل کی ھے ۔