Junaid Safdar's feast was specially decorated for the Jatiya Amra 273

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریبات جاتی امراء کو خصوصی طور پر سجایا گیا

(رپورٹ : زبیر خان بلوچ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

رائیونڈ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم صفدر کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریبات جاتی امراء میں احتتام پذیر ہوگئیں جس میں پارٹی رہنماووں سمیت عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ولیمہ کی تقریبات کے موقع پر شریف فیملی کے ترجمان کی جانب سے خصوصی طور پر اطلاع دی گئی کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر بغیر دعوت نامہ کے کسی کو داخلہ کی اجازت نہ ہوگی لہذا تمام آنے والے مہمان دعوت نامہ کے ہمراہ تشریف لائیں دوسری جانب جاتی امراء کے مرکزی گیٹ داخلی گیٹ پر جاتی امراء کا سیکورٹی سٹاف موجود رہا اور ہر آنے والے مہمان کی تصدیق کے بعد داخلہ کی اجازت دی گئی دوسری جانب دعوت ولیمہ کے موقع پر جاتی امراء رہائشگاہ اور مرکزی گیٹ کو نہایت نفاست کے ساتھ برقی لائیٹوں سے بھی سجایا گیا وہیں صفائی ستھرائی کے بھی خصوصی انتظامات کیئے گئے تھے جبکہ جہاں مہمانوں کے بیٹھنےکے شاندار انتظامات کیئے گئے وہیں شریف فیملی کی جانب سے دعوت ولیمہ کی کیٹرنگ کے انتظامات معروف ہوٹل کی کیٹرنگ ٹیم کی جانب سے کروائے گئے ہمارے ذرائع کے مطابق دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیئے 700 سے زائد کارڈ تقسیم کیئے گئے تھے جبکہ شرکت کرنے والوں کی تعداد 1000 کے لگ بھگ تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں