(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
لہذا اسکے برعکس عوام بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے سلیکٹڈ حکمرانوں سے بدلہ لینگے اور ایم ایم اے حکومت کی یاد تازہ کردینگے انشاءاللہ حالات اور واقعات سے جے یو آئی کی جیت یقینی ہے.ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی فنانس سیکرٹری انجنیئر حاجی سجاد خان نے میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ دفاع اسلام اور ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم جے یوآئی کیساتھ کھڑی ہے قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن ہم سب کیلئے انتہائی محترم ہیں کیونکہ مولانا موصوف پاکستانی قوم کیلئے دل میں جو درد اور محبت رکھتے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں نیز عوام کیلئے موجودہ حکومت کیخلاف ایک ڈھال کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ، عوام پر مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر ان کا جینا حرام کردیا ہے حالیہ مہنگائی کی لہر عوامی امنگوں کے برعکس ہے جسمیں پاکستانی عوام کو ناراض و پریشان کرکے آئی ایم ایف کو خوش رکھنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ عوام کو ہر دفعہ قربانی کا بکرا بنایاگیا ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا مستقبل تاریک نظر آرہاہے اور حالیہ بلدیاتی الیکشن میں انکی پوزیشن سب پر واضح ہوجائیگی ۔ آخر میں انہوں نے امیدوار برائے مئیر شپ پشاور زبیر علی اور مولانا مفتی عبدالروف شاکر امیدوار برائے مئیر چارسدہ و حاجی دانشمند خان امیدوار برائے مئیر شپ تحصیل تنگی کو اپنی طرف اورعوام و کارکنوں کیطرف سے ہر قسم کی تعاون و قربانی کا یقین دلایا کیونکہ ہمارا جینا مرنا جمعیت علماء اسلام کیساتھ ہیں اور اسی میں دنیا وآخرت کی بھلائی و کامیابی کا راز مضمر ہے نیز عوام سے بھی اپیل ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دن انتخابی نشان کتاب پر مہر لگاکر اسلام دوستی کا عملی مظاہرہ اور ثبوت فراہم کریں
260