JUI Saudi Arab 179

رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے (مرکزی فنانس سیکرٹری اور جدہ کے سیکرٹری جنرل انجنئیر حاجی سجاد خان)

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی فنانس سیکرٹری اور جدہ کے سیکرٹری جنرل انجنئیر حاجی سجاد خان نے کہا نے کہا ہے کہ رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے تاہم رمضان جیسے عظیم مہینے کی برکتیں سمیٹنے کے ساتھ ساتھ ہمیں معاشرے کے غریب عوام کی بھرپور مالی سپورٹ کرتے ہوئے انہیں رمضان و عید کی خوشیوں میں شریک کرناچاہیے اسی سے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے اسی طرح ان با برکت لمحات میں مظلوم کشمیری و فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی کامیابی سمیت دنیابھر کے مظلوم مسلمانوں کو دعاوں یاد رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی سعودی عرب کے مرکزی صدر پیر عبدالمنان مکی کی سعودیہ واپسی پر جدہ ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر جے یوآئی جدہ کے سرپرست اعلی قاری گل زمین خان ، سینئیر نائب صدر مولانا سمیع الحق تورغری اور سیکرٹری اطلاعات قاری حفیظ اللہ خان بھی موجود تھے ۔ انجنئیر الحاج سجاد خان نے مزید کہاکہ رمضان المبارک ملت اسلامیہ کیلئے قابل فخر مہینہ ہے ہمیں اس موقع پر رسول اللہؐ کی تعلیمات کے مطابق سادگی اور بھائی چارے کو فروغ دیناچاہیے اور مساکین و غرباء کی ہر ممکن تعاون کرکے اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں