JUI Pakistan 126

جے یوآئی پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا دو روزہ اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں جاری، اسلم غوری ترجمان جے یوآئی

جے یوآئی پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا دو روزہ اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں جاری، اسلم غوری ترجمان جے یوآئی

مولانا فضل الرحمان اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، ترجمان جے یوآئی پاکستان

چاروں صوبوں سے اراکین جنرل کونسل کی بڑی تعداد شریک ہے،

قبائلی اضلاع آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے اراکین شوریٰ شریک، ترجمان محمد اسلم غوری

ملک میں ایک سازش کے تحت عدم استحکام پیدا کیاگیا،مولانا فضل الرحمان کا جنرل کونسل سے خطاب

ریاست کے خاتمے کے اسباب پیدا کئے گئے جے یوآئی نے ملکی وحدت اور یکجہتی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ملک اور ریاست کو بچانے کی جنگ لڑی، مولانا فضل الرحمان

ہم نے ملک کے بقاء کی جنگ لڑ کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملائے، مولانا فضل الرحمان

90 دن گزرنے کے باوجود 90 دن میں انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں نےنئی مردم شماری اور اس کے تقاضوں کو قبول کیا، مولانا فضل الرحمان

الیکشن کے حوالے سے ہمارے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا ہم نے تحریک ہی نئے الیکشن کے لئے چلائی تھی،مولانا فضل الرحمان

ہم نے تمام جماعتوں کو الیکشن کے انعقاد کے یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھا کیا آج ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہاہے ہم 8 فروری کے انتخابات کے لئے تیار ہیں،مولانا فضل الرحمان

اسرائیل پرامن فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ بربریت کا مظاہرہ کررہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان
مغربی دنیا فلسطین کو سپورٹ کررہی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان

انسانیت کو بےدردی کے ساتھ کچلا جا رہا ہے لیکن نام نہاد تنظیموں اور امت مسلمہ کی خاموشی معنی خیز ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلامی ممالک کے نمائندوں اور او آئی سی کے اجلاس میں صرف قراردادوں پر اکتفاء کیا گیا، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے جنرل کونسل کے اجلاس میں دورہ قطر اور حماس لیڈروں سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، ترجمان جےیوآئی

سربراہ جےیوآئی نے آئندہ عام انتخابات ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم صورتحال سے جنرل کونسل کو آگاہ کیا، اسلم غوری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں