Jamiat Ulema-e-Islam Riyadh Saudi Arabia President Maulana Asadullah and General Secretary Haji Mumtaz Khan have said that the situation in the country has become very tense. 233

جمعیت علماء اسلام الریاض سعودی عرب کے صدر مولانا اسداللہ اور جنرل سیکرٹری حاجی ممتاز خان نے کہا ہے کہ ملکی حالات انتھائی گھمبیر ہوچکے ہیں

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
جس کو سدھارنے کیلئے قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن سنجیدگی سے کوشش کررہے ہیں اور مولانا موصوف ہی پاکستانی عوام کے امید کی آخری کرن ہے انشاءاللہ آنیوالا دور جے یو آئی کا ہوگا اور سلیکٹیڈ حکومت کی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ریاض سعودی عرب کے ڈپٹی سیکرٹری حاجی عطاءاللہ کوہستانی کی پاکستان سے سعودی عرب واپس پہنچنے کے بعد استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ جماعتی قائدین نے اس موقع پر مزید کہا کہ آجکل پوری دنیا میں جے یو آئی تمام مسلمانوں کی نمائندہ اور امین جماعت ہے جسکی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔ آخر میں انہوں نے جے یوآئی سعودی عرب کے سابق صدر اور بٹگرام کی ہر دلعزیز شخصیت خادم انسانیت مولانا رشید احمد کی ناگہانی موت پر افسوس اور غم کا اظہار کیا اور مرحوم کو دینی ، اسلامی ، سماجی اور رفاہی خدمات پر ذبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم کے کارناموں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور بعد میں اجتماعی دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام جبکہ پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق و صبر جمیل عطاء فرماویں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں