Government Islamia Graduate College Cooper Road Lahore organized a prestigious function on the occasion of the birth anniversary of the poet Mashrikh Hakeem-ul-Umat Allama Muhammad Iqbal. 181

گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم ولادت کی پر وقار تقریب میں معروف صحافی مبشر لقمان کی شرکت

رپورٹ لاہور (ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ لاہور میں شاعر مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے پر وقار تقریب منعقد ہوئی اس موقع پرکسی نے ترنم میں کلام اقبال پیش کیا تو کسی نے لفظوں کی مالا جوڑ کر اقبال کی خودی کو تقاریر کی شکل میں خراج تحسین پیش کیا یوم اقبال کی پروقار تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے کی پاکستان کے نامور صحافی معروف تجزیہ کار مبشر لقمان تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ اعزازی مہمان بزم فکر اقبال پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمود علی انجم تھے نظامت کے فرائض بزم فکر اقبال پاکستان شعبہ خواتین کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زیب النساء سرویا نے ادا کیے یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمقررین نے علامہ محمد اقبال کی خودی اور انکے فلسفے پر گفتگو کرتے ہوئے نئی نسل کو پیغام دیا کہ شاعرمشرق کے کلام کو پڑھا جائے تو ان کے اشعار سے مغربی تہذیب سے دور رہنے جبکہ مشرقی روایات کو پہچاننے کا پیغام ملے گا مقررین کا کہنا تھا اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن کا تحفہ دیا اس کا مطالعہ کریں تو محسوس ہوگا کہ علامہ کا فلسفہ درحقیقت قرآن کا فلسفہ ہے
تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی مبشر لقمان اور کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز طالبات میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے مہمان خصوصی مبشر لقمان کو یاد گاری شیلڈ اور بزم فکر اقبال پاکستان کی جانب سے کتابوں کا تحفہ پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں