اسلام آباد ۔ لاہور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب دورانِ تلاشی ہنڈا سوک کار سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد 246

اسلام آباد ۔ لاہور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب دورانِ تلاشی ہنڈا سوک کار سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

لاہور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب دورانِ تلاشی ہنڈا سوک کار سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد۔
برآمدشدہ منشیات میں 46.8 کلوگرام چرس اور 49.2 کلوگرام افیون شامل ہے۔
برآمدشدہ اسلحے میں 30 عدد 30 بور پستول، 24 عدد 9ایم ایم پستول شامل۔
برآمدہ اسلحے میں 6 عدد 30 بور ایم پی فائیو، 6 عدد کلاشنکوف، 2 عدد ریپیٹر، 4 عدد ایم فور بندوقیں اور 8 عدد 12 بور بندوقیں بھی شامل۔
دورانِ تلاشی گاڑی سے بھاری تعداد میں ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔
اے این ایف کی جانب سے گاڑی روکنے پر ملزمان نے گاڑی اندر سے لاک کی۔
مزاحمت پر اے این ایف ٹیم نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر ملزمان کو قابو کر لیا۔
دورانِ کارروائی گاڑی میں سوار پشاور کے رہائشی عمران خان اور شاہد زمان نامی دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
دونوں ملزمان اور منشیات و اسلحے کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں