Joint Chief of Staff Committee General Sahir Shamshad 124

جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی دارالحکومت ریاض میں اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈکوارٹر پہنچنے پر چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل ساحر شمشاد کا استقبال اسلامی عسکری اتحاد کے قائم مقام جنرل سیکرٹری جنرل محمد المغیدی اور اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے استقبال کیا اس موقعہ پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے درمیان باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیاجنرل ساحر شمشاد کو فکری، ابلاغی دہشتگردی کی فنڈنگ اورعسکری شعبوں میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے اسلامی اتحاد کی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا جنرل ساحر شمشاد نے اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور مختلف رکن مسلم ملکوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں انہیں دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات اور دہشت گرد تنظیموں کے حوالے سے تازہ صورتحال اور اسلامی فوجی اتحاد کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں پر نظر رکھنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا جنرل ساحر شمشاد نےدہشتگردی کے انسداد کےلیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب جو  اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈکوارٹرکا میزبان ہے ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے انسداد میں  بھر پور کردار ادا کررہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں