جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام جدہ سیزن کا آغاز ہوگیا ہے 101

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام جدہ سیزن کا آغاز ہوگیا ہے

(رپورٹ ثناء شعیب )
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام جدہ سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، جو اگست کے دوسرے ہفتے تک جاری رہے گا، جدہ سیزن میں سعودی عوام انکے اہل خانہ کے ساتھ یہاں موجود غیر ملکی کمیونٹی کی تفریح کا بھی اہتمام کیا ہے جہاں بچوں، بڑو ں کی تفریحا ت کا اہتمام کیا گیا، دنیا کے بیشتر ممالک سے فنکار جدہ سیزن میں اپنے فن کا مظاہر کرینگے، یہ بات جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی میں کمیونٹی ایونٹس کی سربراہ نوشین وسیم نے میڈیا کو بتائی ، سعودی عوام کے علاوہ بنگلہ دیش، ہندوستان، سری لنکا ، انڈونیشیاء فلبائین اور پاکستانی ایونٹس کا اہتمام کیا گیا ، اس سلسلے میں 2 اگست کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں جدہ سیزن کی مناسبت سے پاکستانی نائیٹ کا اہتمام کیا ہے۔ اس ایونٹ میں پاکستان سے معروف گلوکارہ آئمہ بیگ، بلال سعید، ربیکا خان، کے علاوہ پاکستان کا مشہور ڈانس گروپ اورفنکاروں کا گروپ سونو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔ تقریب گاہ میں بیس ہزار افراد کی گنجائش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اس ایونٹ میں بھرپور شرکت کرے اور اسے کامیاب بنائے۔ پاکستانی نائیٹ میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے والے مختلف پروگرامز اور پاکستانی کھانوں کے اسٹال بھی موجود ہوں گے واضح رہے کہ جدہ سیزن کے آغاز پر سعودی عوام اور غیرملکی کمیونٹی بشمول پاکستان کمیونٹی نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے وہ اپنی عوام کے ساتھ یہاں موجود غیر ملکی محنت کشوں اور انکے اہل خانہ کیلئے تفریحی تقاریب کا اہتمام کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں